Multivitamin for health




SEE MOREملٹی وٹامنز

دنیا کی بڑی آبادی صحت اور فٹنس کے حصول کے لیے مختلف وٹامنز اور سپلیمنٹس استعمال کرتی ہیں۔ یہ ادویات صحت بخش غذا کا نعم البدل تو نہیں ہوتی تاہم ان کی افادیت ضرور ہوتی ہے


وٹامنز اور سپلیمنٹس کو مختلف طریقوں سے استعمال کیا جاتا ہے کچھ کو پانی میں حل کر کے جبکہ کچھ کو پانی کے ساتھ اتارا جاتا ہے، تاہم ان سے مکمل فائدہ اس وقت ہی حاصل ہوتا ہے جب آپ انہیں درست وقت میں استعمال کری


یہاں وٹامن اور معدنی سپلیمنٹس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کے لیے چند آسان اصول بیان کئے جارہے ہیں جن پر عمل کرتے ہوئے آپ ان کی افادیت کو مزید بڑھا سکتے ہی


جب بھی آپ کے معالج آپ کو اس طرح کی سپلیمنٹس تجویز کرتے ہیں تو ان سے یہ ضرور دریافت کِیا کریں کہ انہیں کس طرح اور کب لینا ہ


"ملٹی وٹامن


ملٹی وٹامنز سپلیمنٹس اور معدنیات کے ساتھ یکجا کرکے تیار کیے جاتے ہیں, ان ملٹی وٹامنز میں اکثر ایسکوربک ایسڈ، کچھ بیB وٹامنز، ڈیD، اےA ،  ای ،K کے اور بہت سے معدنیات جیسے زنک، سیلینیم، اور کیلشیم سپلیمنٹس ہوتے ہی


کچھ وٹامنز آپ کی غذا میں بھی پائے جاتے ہیں تاہم، کھانا پکاتے وقت ان وٹامنز کی مقدار ختم نہیں ہوتی۔ زیادہ تر لوگ اپنے تمام وٹامنز متوازن غذا سے حاصل کرتے ہیں اور انہیں سپلیمنٹ کی ضرورت نہیں ہوتی۔ اگر آپ متوازن غذا نہیں کھا سکتے ہیں، تو آپ سپلیمنٹس کا استعمال کرکے غذائیت کے خَلا کو پُر کرسکتے ہی


"پانی میں حل ہونے والے وٹامن


پانی میں حل ہونے والے یہ وٹامنز جسم میں ذخیرہ نہیں کئے جاسکتے  یہ فوری عمل کرتے ہیں اور اس کے بعد جسم سے خارج ہوجاتے ہی


اس لئے کوشش یہ کرنی چاہئے کہ یہ قدرتی غذا پھل اور سبزیوں سے حاصل کئے جائیں جبکہ پانی میں حل ہونے والے ان وٹامن کے برعکس انہیں سپلیمنٹس کی صورت میں لینا زیادہ بہتر ہ


"چربی میں جذب ہونے والے وٹامن


یہ عام طور پر انسانی جسم کے لیے چھوٹی مقدار میں درکار ہوتے ہیں، ان وٹامنز کی بڑی مقدار کسی شخص کے جسم کے لیے نقصان دہ یا زہریلی ثابت ہوسکتی ہ


چند مثالوں میں وٹامن Aاے، وٹامن ڈیD، وٹامن ایE، اور وٹامن کےK شامل ہیں۔ یہ تیل میں آسانی سے حل ہو جاتے ہیں، اس لیے انہیں لینے کا بہترین وقت  کھانے کے ساتھ ہ


پوسٹ اچھی لگے تو پیج کو لائیک کریں اور صدقہ جاریہ سمجھ کر آگے لوگوں کو بھی بتائیں 

*❣ﺧَﻴﺮُﺍﻟﻨَّﺎﺱِ ﻣَﻦ ﻳًﻨﻔَﻊُ ﺍﻟﻨَّﺎﺱ❣

*۔۔